پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستانی خاص کر پشاور کھانوں سے تواضع ، غیر ملکی کرکٹرز انگلیاں چاٹتے رہ گئے
دبئی (میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان سپر لیگ میں شامل پشاور زلمی کے غیر ملکی کرکٹرز بھی پاکستانی اور پشاوری کھانوں کے دیوانے نکلے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹیم کے اعزاز میں روایتی عشائیہ دیا جس میں پشاوری اور پاکستانی کھانوں سے کھلاڑیوں کی تواضع کی گئی۔ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی اور پشاوری کھانوں پر انگلیاں چاٹتے رہ گئے۔ اعشایئے میں اسپیشل دم پخت، پشاوری چپلی کباب، افغان پلا اور پشاوری کڑاہی سے کھلاڑیوں کی تواضع کی گئی۔ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ کھانا بہت لذید ہے اور میں پشاوری کھانوں کا دیوانہ ہوں۔چیئرمین جاوید آفریدی نے کھانا خود تقسیم کیا۔ کھلاڑیوں نے پشاوری نمکین کڑاہی شوق سے کھائی اور ڈیرن سیمی بھی کابلی پلا کے شوقین نکلے۔یاد رہے کہ پشاور زلمی اسکور بوڑد پر دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ زلمی نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں۔ ڈیرن سمیی کی کپتانی میں ٹیم نے لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے ہرا تھا جب کہ پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …