پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہل نے اپنے نام کرلیا

پاکستان بھر سے آئے تن سازوں کے درمیان مقابلہ بازی کی گی

لاہور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ B-LEGEND جم کے تن ساز احسن سہل کو مسٹر پروفیکٹ کا ٹائٹل دیدیا گیا

کٹ مسلز ، بہترین تھائی ، نمایاں پیٹ مسلز، ُابھرے ہوئے شولڈر، اور کیٹنگ سے مالامال بیک پوز نے شائقین کو تالیاں بجانے پر مجبور کردیا

تن سازی کی فیلڈ میں مسٹر پاکستان 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے احسن سہل نے اپنا آئیڈیل اپنے کوچ اور بڑے بھائی حافظ ناصر سہل کو قرار دیدیا

مسٹر پاکستان کا ٹائٹل فتح کرنے والے احسن سہل لا کی ڈگری لیکر وکالت کے پیشے سے وابستہ ہیں

مسٹر پاکستان احسن سہل لاہور کے علاقہ سبزہ زار LDA سپورٹس کمپلکس جم خانہ میں بھی بطور کوچ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

احسن سہل نے قبل ازیں مسٹر لاہور 2024 اور مسٹر کلاسیک لاہور 2024کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر رکھا تھا

بطور ایڈوکیٹ کی پڑیکٹس کے ساتھ ساتھ مسٹر پاکستان احسن سہل اپنی فٹنس اور ٹریننگ پر بھی خصوصی توجہ دیکر انٹرنیشنل سطح پر مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں

احسن سہل کا مزید کہنا تھا کہ آج وہ اس مقام پر اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد اپنے والد محمد سہل ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کی خصوصی شفقت اور حوصلہ افزائی کے باعث ہیں

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …