شادی کی تقریب میں حملہ آوروں کی فائرنگ، ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج جاں بحق ہوگیا، مقدمہ درج ہوگیا

لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کے دوران حملہ آوروں کی فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق ہوگیا۔

فائرنگ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ امیر بالاج ٹیپو کے گن مینوں کی فائرنگ سے ایک حملہ آور مارا گیا۔

رپورٹس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس کے سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا۔

ویڈیو دیکھیں!

تقریب میں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق امیر بالاج ٹیپو اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، تاہم یہ کس گروپ نے کیا ہے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امیر بالاج کا باپ ٹیپو ٹرکاں والا بھی 14 سال پہلے دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا تھا، ٹیپو ٹرکاں والا کو 2010 میں دبئی سے واپسی پر قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …