محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا دریائے راوی میں کشتی سفر کیلئے 15 ڈاکنگ اسٹیشن بھی بنیں گے ۔ اسی حوالے سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں بلال اکبروز پر ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی ، چیئر مین روڈا بیرسٹر کمال اظفر سی ای اور وڈا عمران امین سی اواو برگیڈیئر(ریٹائرڈ) منصور احمد جنجوعہ بھی شریک ہوئے

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلال اکبروز پر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کیلئے ہم 30 سالہ منصوبہ بندی کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں ہر 5 سال کیلئے جدت سے مزین پروگرام کو لاگو کیا جائیگا۔ وزیر اعلی پنجاب کے وژن پر بڑھتی ہوئی آبادی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں صرف انڈر پاس اور فلائی اوور پر ہی توجہ مرکوز نہ رکھنی ہوگی بلکہ اس سے بڑھ کر بھی صوبہ کے مختلف شہروں میں سفری سہولیات کے لئے کام کرنا ہوگا۔اجلاس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب ایریا میں گرین ، اور ینج اور بلیو لائن بس سہولیات کے علاوہ الیکٹرک وہیکل اور بائیسکل ٹریک کے حوالے سے تجاویز کو بھی حتمی شکل دی گئی جبکہ روڈا ایریا میں مختلف فیڈ ز زروٹ ، 13 انٹر چینج ، 9 پارکنگ ڈیپوٹس، 2 فرائیٹ ٹرمینل اور ایک ریلوے ٹریک بارے بھی نظام کولاگو کرنےپر غور کیا گیا۔اجلاس کے اختتام پر بیرسٹر کمال اظفر چیئر مین روڈا اور عمران امین سی ای او نے بلال اکبروز پر ٹرانسپورٹ پنجاب کی طرف سے نظام کی بہتری کیلئے موثر منصوبہ بندی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے روڈا اور سی بی ڈی میں جلد منصوبوں کی تکمیل پر اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے