ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی فیملی کے ساتھ ڈنر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان سے طلاق کے باوجود بھی ملائکہ اروڑا کے اپنے سابقہ سُسرالیوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار ہیں، 29 مارچ کی شب ارباز خان کی فیملی کی طرف سے ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس فیملی ڈنر میں ناصرف ارباز خان کے خاندان والوں اور دوسری اہلیہ شوریٰ خان نے شرکت کی تھی بلکہ ملائکہ اروڑا بھی فیملی ڈنر کا حصہ تھیں، اُنہوں نے اپنی والدہ، بہن امریتا اروڑا اور بھانجے کے ہمراہ فیملی ڈنر میں شرکت کی۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور ارباز خان کے والد سلیم خان میڈیا کے فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دے رہے ہیں جبکہ ملائکہ اروڑا پیچھے اپنی والدہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے …