انٹرٹینمنٹتازہ ترین

امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی بم سمیت دیگراسلحہ فراہم کرے گا

 واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کے بم اور لڑاکا طیارے بھیجنے کی منظوری دے دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن حکومت نے 2 ہزار پونڈ وزنی بموں سمیت دیگر اسلحہ اسرائیل کو بھیجنے کی منظوری دے دی۔ اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کی منظوری خاموشی سے دی گئی۔

معاہدے کے تحت امریکا اسرائیل کو 2 ہزار پونڈ وزنی 18 سو سے زائد بم اور 500 پونڈ وزنی 500 بم فراہم کرے گا۔ اسرائیل کو جدید ترین جنگی طیارے بھی دئیے جائیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق 2 ہزار پونڈ وزنی بم پورے شہر کو تباہ کرنے اور زمین پر 40 فٹ گہرا گڑھا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکا اپنے دیرینہ اتحادی اسرائیل کو 3.8 ارب ڈالر سالانہ فوجی امداد دیتا ہے۔ غزہ پر 7 اکتوبر سے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 32 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 75 ہزار سے زیادہ ہے۔

Back to top button