غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ، ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ ، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے شرکا کو بریفنگ!

غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ، ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ ، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے شرکا کو بریفنگ!

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی انتھک محنت رنگ لانے لگی

رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے فیروز پور روڈ، عالیہ نگر اور فاضلیہ کالونی میں آپریشن کیے گئے جس میں 4 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا۔

حکام کے مطابق ان املاک کو مسمار کرنے سے پہلے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ایونیو ون کا بھی دورہ کیا،

جس میں انہوں نے ایل ڈی اے ایونیو ون میں سسٹین ایبل گروتھ ماڈل کے تحت جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا

اس موقع پر ایل ڈی اے ایونیو ون میں ونڈنگ پوائنٹس، واک ویز، سائیکلنگ و گرینری کے فروغ و دیگر اقدامات بارے بریفنگ دی گئی

اس موقع پر چیف ٹاؤن پلانر اظہر علی، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی کلیم یوسف، ڈائریکٹر لا عبد الرزاق اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ کے زیر تربیت 15 ویں سپشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے شرکاء کے وفد نے ایل ڈی اے دفاتر کا دورہ کیا

وفد کے شرکاء کو ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹر نے ایل ڈی اے کے مختلف سیکشنز کی ورکنگ بارے اور ماسٹر پلاننگ، اربن پلاننگ،ٹاون پلاننگ سمیت دیگر سیکشنز بارے بریفنگ دی گئی

اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل شہر بنانے کے لیے اسسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے