لاہور(اپنے نمائندے سے)
ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ایونیو ون دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایونیو ون کی ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ کے کام کی سست روی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے افسران کو ہدایت کی کہ ون ونڈو سیل کی ری ویمپنگ کا بقیا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایونیو ون میں تعینات افسران و عملے کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایونیو ون دفتر میں آئے سائلین سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ایل ڈی اے ایونیو ون اور ایل ڈی اے سٹی سے متعلقہ شہریوں کے مسائل بروقت حل نہ کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کا برہمی کا اظہار کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون کو پینڈنگ درخواستوں کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، بلاوجہ تاخیر قابل قبول نہیں ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے عملے کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔***