پی ایس ایل 4: میچزاور فائنل کے موقع پرکراچی کوسجانے کا عمل یکم مارچ سے شروع ہوگا

پی سی بی کے ساتھ سندھ حکومت اورکمشنرکراچی کی جانب سے بھی لیگ کی تشہیری مہم کی جائیگی
کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن) پی ایس ایل 4کے میچزاور فائنل کے موقع پرکراچی کوسجانے کا عمل یکم مارچ سے شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی سمیت شہر کے دیگرمقامی انتظامی اداروں بشمول متعددکنٹونمٹ بورڈز سے قانونی اجازت نامے حاصل کرلیے گئے ہیں تاہم بعض حل طلب امورکے بعد شہربھرمیں لیگ کے حوالے سے تزئین وآرائش کا عمل شروع ہوجائیگا۔کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے قائد اعظم کے مزارکے قریب وجوار میں خصوصی طور پر پی ایس ایل مقابلوں کی تشہیرکا اہتمام کرنے کی تجویزدی گئی ہے، پی سی بی کے ساتھ سندھ حکومت اورکمشنرکراچی کی جانب سے بھی لیگ کی تشہیری مہم کی جائیگی۔صوبائی حکومت کے سیکریٹری اسپورٹس اختر حسین مینگل کے مطابق پی ایس ایس ایل میچزکے موقع پرمحکمہ کھیل کے تحت بھی شہربھرمیں مشہور کرکٹرز کے بل بورڈز لگانے کے ساتھ خیرمقدمی بینرز آویزاں کیے جائیں گے اور مہران رنگ کو نمایاں کیا جائیگا۔دریں اثنا لیگ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسپورٹس مینجمنٹ سسٹم کے تحت شہرمختلف مقامات پرنمونے کے طور پرتشہری مہم کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پرکمشنرکراچی افتخارشلوانی، میونسپل کمشنرکے ایم سی ڈاکٹرسیف الرحمان، ڈپٹی کمشنرکراچی ایسٹ احمد علی صدیقی، ڈپٹی کمشنرکراچی ساتھ صلاح الدین، اسی ایم ایس گروپ کے جاوید علی ودیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …