کیا سرفراز احمد ورلڈکپ میں پاکستان کے کپتان ہوں گے؟ جانیئے خاص رپورٹ

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) سرفراز احمد کو افریقن سیاہ فارم کو نسلی جملے بولنا مہنگا پڑگیا ہے، آئی سی سی نے ان پر چار میچوں کی پابندی عائد کردی ہے. پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے چار میچوں کے لیے شعیب ملک کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے اور ان کی کپتانی میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چوتھے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دی.اس جیت کو سرفراز احمد کی کپتانی کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے. یہ سوال بھی کھڑا ہورہا ہے کہ سرفراز احمد پابندی کے بعد پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرسکیں گے یا نہیں؟ یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ کچھ سابق کرکٹرز یہ چاہتے ہیں کہ شعیب ملک کو کرکٹ ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا جائے، اور اس کے لیے انہوں نے ایک مہم بھی شروع کی رکھی ہے. اس بات کا بہت بڑا انحصار اس پر ہوگا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے چار میچوں میں شعیب ملک کی قیادت میں کیسا پرفارمنس کرتی ہے.
ورلڈکپ کے لیے پاکستان کا کپتان کون ہوگا؟ اس بات کا فیصلہ تو پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے ہی کرنے ہیں لیکن ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق چاہتے ہیں ودلڈکپ میں سرفراز احمد ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائدگی کریں.ذرائع کے مطابق نئی سیریز کیلیے کپتان کا تقرر کرنے سے قبل مکی آرتھر، انضمام الحق ،بورڈ آف گورنرز اور پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے مشاروت کی جائے گی۔لیکن شعیب ملک کی قیادت میں پاکستان کی چوتھے ون ڈے میں شاندار کارکردگی نے بہت سے پاکستانی اور انٹرنیشنل کرکٹرز کو بہت متاثر کیا ہے اور ان سب نے شعیب ملک کی کپتانی کی کافی تعریف بھی کی ہے.

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …