شعیب ملک قومی فٹبالرز کی حمایت میں سامنے آگئے

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) آل رآنڈر شعیب ملک بھی پاکستان میں فٹ بال کی صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہیں اور انھوں نے فیفا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کر سکے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا ہے کہ ”موجودہ حالات میں پاکستانی فٹ بالرزغیر یقینی کیفیت سے دوچار ہیں، فیفا سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کا جائزہ لے تاکہ پاکستانی قوم اپنے کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکے“۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …