بھارت کی آئی پی ایل مزید تنازعہ کا شکار

مانکیڈ تنازع کے اگلے روز بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما، شین واٹسن سے الجھ پڑے
نئی دہلی(میڈیا92نیوز آن لائن) بھارت کی آئی پی ایل مزید تنازعہ کا شکار ، مانکیڈ تنازع کے اگلے روز بھارتی فاسٹ بولر ایشانت شرما، شین واٹسن سے الجھ پڑے۔ایشانت شرما کا شین واٹسن سے الجھنے کا یہ واقعہ چنئی سپر کنگز کی اننگز کے تیسرے اوور میں پیش آیا جب دہلی کیپیٹلز کے ایشانتنے امباتی رائیڈو کی وکٹ لینے کے بعد عجیب انداز میں خوشیاں منانا شروع کیں جس پر واٹسن کو ہنسی آگئی، یہ دیکھ ایشانت غصے میں آگئے اور ان پر چلانا شروع کردیا، انھیں کپتان شریاس آئیر وہاں سے دور لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …