سرفرازاحمد بھی قبضہ مافیا سے پریشان

قبضہ مافیا نے کپتان سرفرازاحمد کو تنگ کرنا شروع کر دیا
مئیر کراچی کی جانب سے کرکٹ اکیڈمی کے لیے دیے جانے والے گراونڈ پر کام نہیں کرنے دیا جارہا،کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد
کراچی( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مئیر کراچی کو شکایت کی ہے کہ انہیں جو پلاٹ کرکٹ اکیڈمی بنانے کے لیے دیا گیا تھا اس پہ کام نہیں کرنے دیا جارہا۔سرفراز احمد نے بتایا کہ قبضہ مافیا انہیں تنگ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ چیمپئین ٹرافی جیتنے کے بعد کراچی کے مئیر وسیم اختر نے کراچی میں موجود کاکا گراونڈ سرفراز احمد کو دیا تھا تا کہ وہ وہاں کرکٹ اکیڈمی بنا سکیں لیکن اب سرفراز احمد مئیر کراچی کے پاس شکات لے کر گئے ہیں کہ انہیں گراونڈ پر کام نہیں کرنے دا جارہا اور قبضہ مافیا انہیں تنگ کر رہا ہے۔اس شکایت پر مئیر کراچی وسیم اختر نے حیرت کے ساتھ برہمی کا بھی اظہار کیا اور کپتان سرفراز احمد کو یقین دلایا کہ فوری طور پر ان کی شکایات کا ازالہ کر دیا جائے گا۔سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیں اور گزشتہ دنوں ونے والی پاکستان پریمئیر لیگ کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بھی کپتان تھے۔ پی ایس ایل میں کامیابی پر بھی انہوں نے کراچی نیشنل سٹیڈیم کے گراونڈ سٹاف کے لیے دس، دس ہزار فی کس تحفہ دینے کا اعلان کیا تھا۔اب وہ کراچی میں کرکٹ اکیڈمی بنا کر نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا چاہتے ہیں لیکن قبضہ مافیا نے انہیں تنگ کرنا شروع کر دیا سرفراز احمد نے مئیر کراچی کو شکایت کی ہے کہ انہیں جو پلاٹ کرکٹ اکیڈمی بنانے کے لیے دیا گیا تھا اس پہ کام نہیں کرنے دیا جارہا۔سرفراز احمد نے بتایا کہ قبضہ مافیا انہیں تنگ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …