ہم انسان ہیں مشینیں نہیں،آسٹریلیاکیخلاف آرام کا فیصلہ درست ہے‘حسن علی

ہم انسان ہیں مشینیں نہیں،آسٹریلیاکیخلاف آرام کا فیصلہ درست ہے‘حسن علی
شہر قائد کے باسیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، لوگ کرکٹ سے لگاؤ رکھتے اور میچ دیکھنا چاہتے ہیں‘انٹرویو
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) قومی ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی نے آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اہم کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ درست قراردیدیا۔جمعرات کو ایک انٹر ویو میں نامور فاسٹ باولر حسن علی نے کہا کہ سلیکٹرز، کوچ اور کپتان نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا، ہم انسان ہیں مشینیں نہیں، میں گزشتہ 6ماہ سے تینوں فارمیٹ میں مسلسل کھیل رہا ہوں، میرے لیے آرام کرنا ضروری ہو گیا تھا، اب ورلڈکپ جیسے بڑے چیلنج سے قبل ذہنی اور جسما نی طور پر تازہ دم ہو جاؤں گا۔حسن علی نے کہا کہ وکٹ کا جشن منانے کیلئے منفرد انداز سے فٹنس مسائل پیدا نہیں ہوتے، میں نے پرستاروں کیلئے یہ انداز اپنایا تھا،اللہ تعالیٰ نے عزت دی،بچے، بوڑھے سب اس کو پسند کرتے ہیں،زوردار ایکشن کی وجہ سے کبھی فٹنس کا مسئلہ نہیں ہوا،پٹھوں میں کھچاوٹ تو ایک کروٹ سوئے رہنے سے بھی ہوجاتی ہے، بعض اوقات باؤلنگ کرتے ہوئے بھی کھلاڑیوں کی گردن اکڑجاتی ہے،اس کا جشن منانے کے ایکشن کےساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کی رونقوں سے زندگی ہی بدل گئی،یو اے ای میں مقابلوں کی دوران سٹیڈیمز میں تھوڑے بہت تماشائی آتے تھے،کراچی میں میلہ لگا تو بھرپور ہوم کرآڈ کی موجودگی میں ماحول ہی بدل گیا، میں شہر قائد کے باسیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، لوگ کرکٹ سے لگاؤ رکھتے اور میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …