سرفرازاحمد ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کیلئے پر امید

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فور کا بہترین انعقاد ہم سب کی کامیابی ہے تاہم وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام سے ملنے والی محبتوں پر بہت ان کا بہت شکرگزار ہوں ،تاہم وہ دن دور نہیں جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹس ہوں گے۔پی ایس ایل فورمیں فتح پانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی قیادت کرنے والے سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کاکرکٹ سے والہانہ لگا¶ اور وہ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں، فائنل میں کراچی کے بہترین کرآڈ کے سامنے کامیابی کا لطف آیا، مستقبل میں پاکستان کرکٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …