نیوزی لینڈ پرامن ملک ‘لوگ پیار کرنےوالے ہیں‘شاہد خان آفریدی

دنیا کو مشترکہ طور پر نفرت روکنی چاہیے‘دہشتگر دی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘سابق کپتان
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ پرامن ملک ‘لوگ پیار کرنےوالے ہیں‘دنیا کو مشترکہ طور پر نفرت روکنی چاہیے‘دہشتگر دی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق کپتان شاہد آفریدی کہا کہ کرائسٹ چرچ میں انتہائی اندوہناک واقعہ ہوا،میں نے نیوزی لینڈ کو انتہائی پرامن اور محفوظ ملک پایا جہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں،تمیم اقبال سے بات ہوئی ہے،اطمینان ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم اور سٹاف محفوظ ہے،دنیا کو مشترکہ طور پر کوشش کرکے نفرت روکنی چاہیے،دہشتگر دی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،اللہ شہدائ کی مغفرت کرے“۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …