ٹیسٹ کرکٹ میں نوبال پر فری ہٹ دینے کی تجویز

ٹیسٹ کرکٹ میں نوبال پر فری ہٹ دینے کی تجویز آگئی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یکساں طور پر ڈیوک کی گیندیں استعمال کرنے کا فیصلہ
بنگلور(میڈیا92نیوز آن لائن )میلیبورن کرکٹ کمیٹی (ایم سی سی )کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے ٹیسٹ میچوں میں وقت کے ضیاع سے بچا اور کھیل میں تیزی کا عنصر لانے کیلئے کانٹ ڈان ٹائمر کلاک کے استعمال کے علاوہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں نو بال پر فری ہٹ کی تجاویز پیش کردی ہیں۔بنگلور میں ہونے والے اجلاس کے دوران کرکٹ کمیٹی نے رواں سال شیڈول ایشز سیریز سے شروع ہونیوالی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یکساں طور پر ڈیوک کی گیندیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مختلف ممالک علیحدہ گیندیں استعمال کرتے ہیں جس میں ایس جی بال( بھارت)، کوکابرا گیند(آسٹریلیا ،جنوبی افریقہ ،نیوزی لینڈ ،پاکستان اور بنگلہ دیش) اور ڈیوک بال (انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز )شامل ہیں۔ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں کوکابرا کی پنک بال ہی استعمال کی جائیگی۔یاد رہے کہ اس سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی کا رحجان کم ہونے کی باتیں کرنے والے غلط ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …