نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے سے معذرت

نجم سیٹھی نے پی ایس ایل فائنل دیکھنے سے معذرت کرلی
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلیے آنے سے معذرت کرلی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں نجم سیٹھی نے کہاکہ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھے پاکستان سپر لیگ کے ٹائٹل مقابلے میں مدعوکیا تاہم مجھے بڑا افسوس ہے کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نہیں آسکوں گا۔یاد رہے کہ فائنل 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …