آج کا پہلا کوالیفائر کون جیتے گا؟ پشاور زلمی یا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پاکستان سپرلیگ4 کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا اور جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی، فائنل 17مارچ کو کھیلا جائیگا
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن ) پاکستان سپرلیگ4 کا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔پشاور زلمی نے گروپ مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ زلمی نے 10 میچ کھیل کر 14 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی دس میچ کھیل کر14 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور گروپ مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔پی ایس ایل کا کوالیفائر مرحلہ آج 13 مارچ سے شروع ہوگا۔ کوالیفائر مرحلے میں 13 مارچ کو میگا ایونٹ کی ٹاپ ٹیمز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا اور جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ایلمینیٹر مرحلہ میں 14 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گے۔ 14 مارچ کو جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ کوالیفائر میچ ہارنے والی ٹیم سے 15 مارچ کو ہو گا، میچ کی فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی اور ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔پاکستان سپرلیگ 4 کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گااسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل 1 اور پی ایس ایل 3 جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پی ایس ایل کے پہلے سیزن کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں یونائیٹیڈ نے6 وکٹوں سے فتح سمیٹی۔پاکستان سپر لیگ کا تیسرا فائنل پشاور زلمی اوراسلام آباد یونائیٹیڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا جس میں زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست ہوئی۔پی ایس ایل 2 کی ٹرافی پشاور زلمی نے جیتی۔ دوسرے سیزن کا فائنل لاہور کے قدافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں گلیڈی ایٹرز کو58 رنز سے شکست ہوئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم دو بار رنرزاپ رہ چکی ہے۔ لاہور قلندرز پی ایس ایل کے کسی بھی سیزن میں پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کرسکی اور تینوں سیزنز میں آخری پوزیشن پر رہی۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …