ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری،بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا

عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری اعزاز کی بات ہے : ڈیرن سیمی
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن )پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری دی۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے میچز کھیلنے آئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے فرنچائز چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری کے وقت پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے بانی پاکستان کے مقبرے پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا۔زلمی کپتان نے خصوصی طور پر مزار قائد کے ڈیزائن کو شاندار قرار دیا، اس موقع پر ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمان، اتحاد اور تنظیم پر عمل کرکے کسی شعبے میں کامیابی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …