نیشنل سٹیڈیم کی چھوٹی بانڈری پر پی سی بی کو تشویش

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بیٹسمینوں نے 26 چھکے اور 37 چوکے لگائے
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن )پی ایس ایل کی کراچی میں اینٹری ہوتے ہی پہلے میچ میں چھکوں چوکوں کی برسات پر پی سی بی حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے مابین اہم میچ اتنی ہی بانڈری پر کھیلا جائے گا جتنی پیمائش پہلے میچ میں تھی،کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پی ایس ایل کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بیٹسمینوں نے 26 چھکے اور 37 چوکے لگائے تھے ۔ ڈائریکٹر پی سی بی مدثر نذربانڈری کا جائزہ لینے سٹیڈیم پہنچے اور گرانڈ مین سے ملاقات کی۔ہیڈکیوریٹرآغا زاہد نے مدثر نذر کو بانڈری کی پیمائش کروائی اورویڈیو بھی بنائی، آغا زاہد نے مدثر نذ ر کو بتایا کہ بانڈری چھوٹی نہیں تھی اور 65 گز کی بنائی گئی تھی۔یاد رہے کہ اس میچ کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کئی ریکارڈز بنائے گئے جن میں ایک اننگز کے دوران سب سے زیادہ چھکے(16)،نیشنل سٹیڈیم میں ایک ٹی ٹونٹی اننگز کا سب سے بڑا مجموعہ(238)،پی ایس ایل کا مہنگا ترین سپیل(شاہین آفریدی 1-62-0-4) شامل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …