ہمارے ملک میں شیڈول ایونٹس کہیں اور منتقل کرنا ہیں تو کردیں: سینئر آفیشل بی سی سی آئی
ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیکس استثنی کے معاملے پر بھی آئی سی سی کو آنکھیں دکھانا شروع کردیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی حالیہ میٹنگ میں بھارت سے کہا گیا تھا کہ وہ 2021 میں شیڈول ٹونٹی 20 ورلڈ کپ اور 2023کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اپنی حکومت سے ٹیکس استثنی حاصل کرے یا پھر عائد ہونے والا ٹیکس خود ادا کرے جس پر بی سی سی آئی کے ایک سینئر آفیشل نے سامنے آئے بغیر کہا کہ اگر ان کو ہمارے ملک میں شیڈول ایونٹس کہیں اور منتقل کرنا ہیں تو کردیں، اس صورت میں ہم اس سے اپنا ریونیو ہٹا لیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کون نقصان میں رہتا ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ ہم صرف وہی کریں گے جوہمارا ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور وزارت کہے گی، آئی سی سی اگر سختی سے کام لیتی ہے تو پھر اس کو جواب کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے، ہم کسی بھی قسم کا بیرونی دباو قبول نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی ) کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس نے ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016کے دوران ٹیکسز کی مد میں کاٹے گئے 23ملین ڈالرز(تقریبا160کروڑ بھارتی روپے) ادا نہ کیے تو اسے ورلڈ کپ2023کی میزبانی سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے، سابق صدر بی سی سی آئی ششانک منوہر کی سربراہی میں کرکٹ کو عالمی سطح پر چلانےوالی گورننگ باڈی بھارتی کرکٹ بورڈ سے 2016میں وفاقی اور ریاستی سطح پر کاٹے گئے ٹیکسز کی رقم کی واپسی چاہتی تھی اور آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو اس سلسلے میں یاددہانی بھی کرائی تھی۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN cricket DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad icc IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November sports tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …