ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے ، شاہد خان آفریدی

ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں اورحالیہ کشیدگی کا واحد حل دونوں ملکوں کے مذاکرات ہیں، ہم دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کرتے ہیں، بھارتی پائلٹ کی تصویر بھی شیئر کردی
دبئی(میڈیا92نیوز آن لائن)سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ ہم دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا سلوک کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے شروع کیا جانے والا جنگ کا فتور ختم ہونا چاہیے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہم امن سے محبت کرنے والی قوم ہیں اورحالیہ کشیدگی کا واحد حل دونوں ملکوں کے مذاکرات ہیں جس کا وزیر اعظم عمران خان اپنی تقریر میں بھی ذکر کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کی وہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اسے چائے پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں بھارتی پائلٹ نے مشتعل ہجوم سے اپنی جان بچانے والے پاک فوج کے افسران کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …