جنوبی افریقہ کے فاسٹ باﺅلر ڈوین اولیفیئر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

اپنی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ لیا ہے، کرکٹ کیریئر بہت چھوٹا ہوتا ہے ، بطور ایک پیشہ ورانہ کھلاڑی تمام مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے
اپنے بہترین انتخاب پر غور کرنا تھا، فاسٹ باﺅلر
جوہانسبرگ (میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ڈوین اولیفیئر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ڈوین اولیفیئر کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ اپنی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ لیا ہے جبکہ انہوں نے حال میں جنوبی افریقہ کی ٹیم میں واپسی کی تھی۔فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں ڈوین اولیفیئر کا کہنا تھا کہ میرا فیصلہ کچھ لوگوں کے سمجھنے کے لیے بہت مشکل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کیئریر بہت چھوٹا ہوتا ہے اور بطور ایک پشاورانہ کھلاڑی انہیں تمام مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنے بہترین انتخاب پر غور کرنا تھا۔ڈوین اولیفیئر نے جنوری 2017 میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا جنہیں کائل ایبٹ کے بعد ان کی جگہ پر ٹیم کا اہم حصہ تصور کیا جارہا تھا۔اولیفیئر نے یورکشائر ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ انگلینڈ میں کانٹی کرکٹ کے دوران اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوئے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اولیفیئر کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کانٹی کرکٹ کے دوران انہیں یہ یقین ہوگیا تھا کہ ان کے روشن مستقبل کے لیے کانٹی کرکٹ ہی بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یورکشائر کے ساتھ بطور غیر ملکی کھلاڑی کھیلنا چاہتے تھے، تاہم یورکشائر کی جانب سے ملنے والی کولپاک معاہدے کی پیشکش کے بعد احساس ہوگیا تھا کہ انگلش کلب کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ ان کے اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک بہترین انتخاب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر میں یہ کہوں کہ یہ فیصلہ میرے لیے آسان تھا تو یہ بالکل غلط ہوگا، کیونکہ میں نے ایسے وقت میں ملک کے لیے کرکٹ کھیلنا چھوڑا ہے جب میرے پاس واپس آنے کے بین الاقوامی کرکٹ کے ملنے کی امید بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …