ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی (میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان کی سینئر وومن کھلاڑی ثنامیر نے ایک بار پھر خواتین کی پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، وہ کہتی ہیں کہ پی ایس ایل پاکستان کی ایک حیران کن پروڈکٹ ہے، میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے۔انھوں نے تجویز دی کہ ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کے دوران ہی خواتین کے نمائشی میچز رکھے جانا چاہیے، ٹاپ لیول پر ویمنز ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلیے ہماری لڑکیوں کو بھی اس قسم کے ایونٹ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …