قطر میں ورلڈ کپ، غیر ملکی ورکروں کے ساتھ بدسلوکی اور استحصال

ایمنسٹی نے قطر میں کام کرنے والے مزدوروں کی حالت زار پر تشویش ظاہر کردی
صنعاء(میڈیا92نیوز آن لائن) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ قطر اپنے ان وعدوں کو پورا نہیں کر رہا ہے جو اس نے 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنی سرزمین پر کام کرنے والے ہزاروں غیر ملکی ورکروں کے وسیع پیمانے پر استحصال پر روک لگانے کے حوالے سے کیے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اصلاح کی نمایاں کارروائی کے باوجود متعدد ورکروں کو ابھی تک سخت حالات کا سامنا ہے۔اگرچہ ایمنسٹی کی رپورٹ صرف ورلڈکپ 2022 کے انفرا اسٹرکچر میں براہ راست کام کرنے والے 30 ہزار ورکروں سے نہیں بلکہ قطر میں کام کرنے والے دس لاکھ غیر ملکی ورکروں کے متعلق ہے ، تاہم بین الاقوامی تنظیم کا کہنا تھا کہ فٹبال کے عالمی اتحاد (فیفا) پر اس خراب برتاو¿ کی ذمّے داری عائد ہوتی ہے۔ایمنسٹی نے قطر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ سماجی قوانین اور ان کے نفاذ کو مضبوط بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …