دنیا کے عظیم فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی آج سالگرہ، جانیئے کتنے سال کے ہوگئے؟

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن)دنیا کے عظیم فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو آج اپنی 34 ویں سالگرہ منارہے ہیں، کرسٹیانو رونالڈو 5 فروری 1985 کو پرتگال میں پیدا ہوئے، کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ابتدائی زندگی بہت غربت میں گزاری، ان کے گھر والے بہت غریب تھے کرسٹیانو رونالڈو کے والد ایک باورچی تھے.
https://media92.pk/2019/02/05/ننکانہ-صاحب-کشمی…ے-اظہار-یکجہتی-ک/
کرسٹیانو رونالڈو کو 7 سال کی عمر میں فٹ بال کا شوق ہوا، کرسٹیانو رونالڈو نے 2003 میں پرتگال کے اسپورٹنگ کلب سے پروفیشنل کیرئیر کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے فٹ بال کی دنیا میں تحلکہ مچا دیا، بڑے بڑے فٹ بال کلب کرسٹیانو رونالڈو کے دیوانے ہوگئے اور کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے کلب سے کھلانے کے لیے بڑ ے پیسے دینے لگے. کرسٹیانو رونالڈو نے کئی سال مانچسٹر یونائیٹڈ سے کھیلا اور کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کیے اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں بڑے اعزات حاصل کیے. 2009ء میں ریال میڈرڈ نے رونالڈو کو دنیا کے مہنگے ترین کھلاڑی کے طور پر اپنی ٹیم میں شامل کرلیا.کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ریال میڈرڈ نے تین بار چیپئن ٹرافی جیتی. کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ملک پرتگال کو بھی بڑے میچز جیتائے، کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال نے 2016 کا یورو کپ اپنے نام کیا. آج کل رونالڈو juventus کلب کی طرف سے کھیل رہے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …