قومی ہاکی ٹیم کے لیے افسوسناک خبر

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ سے باہر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں شرکت سے معذرت کی تھی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو پرو ہاکی لیگ سے معطل کر دیا.FIH نے ایک بیان میں کہا ہے پاکستان ہاکی ٹیم FIH پرو لیگ کا حصہ نہیں بنے گی.پاکستان ہاکی فیڈریشن نے FIH کو بتایا ہے کہ وہ ناگزیر حالات کی وجہ سے وہ ارجنٹینا، نیوزی لینڈ ، اور آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے.
تفصیل کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے ٹورنمنٹ کے اصولوں کو نقصان پہنچائے بغیر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو FIH پرو لیگ سے معطل کیا جائے. FIH کے چیئرمین نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان نے لیگ کے پہلے 3 میچوں میں شرکت سے معذرت کی.
https://media92.pk/2019/01/24/میاں-نواز-شریف-ک…-تکلیف-ہے،-پرویز/
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا FIH پرو لیگ کے پہلے تین میچوں میں شرکت سے معذرت کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے اور ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے کہ وہ پاکستان کو FIH پرو لیگ کے اگلے میچوں سے باہر کریں. پاکستان کی غیر حاضری سے لیگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا . ایف آئی ایچ پرو لیگ کی باقی آٹھ ٹیمیں ایک دوسے کے خلاف گھر میں یا باہر جنوری سے جون تک کھلیں گی.

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …