آخری ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کتنی تبدیلیوں کا امکان؟ جانیئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ کے لئے پاکستان نے نیا پلان بنالیا گیا ہے ، قومی ٹیم دو آل راؤنڈر ز کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ شاہین آفریدی کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان اور جنوب افریقا کے درمیان جاری سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائےگا، سیریز میں کلین سوئپ کی شکست سے بچنے کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر فہیم اشرف اور شاداب خان کو یاسر شاہ اور فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی انجری کے باعث جوہانسبرگ ٹیسٹ میں حسن علی کی واپسی ہوگی ۔دوسری جانب پابندی کا شکار جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی کی جگہ ڈین ایلگر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …