کیا کرس گیل بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیل سکیں گے؟ جانیئے

ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کو ڈھاکا میں ہونے کے باوجود بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت نہ مل سکی۔سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل بی پی ایل میں رنگ پور رائیڈرز کی ٹیم میں شامل ہیں ، وہ 3 روز سے ڈھاکا میں موجود ہیں لیکن ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے سبب انہیں بی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہیں مل سکی ہے۔بی پی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کےچیئرمین جلال یونس کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کے پاس متعلقہ بورڈ کا این او سی ہونا ضروری ہوتا ہے، جبکہ کرس گیل کے پاس بورڈ کا این او سی نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جونہی کرس گیل ویسٹ انڈیز بورڈ کا این او سی حاصل کر لیں گے وہ بی پی ایل کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …