سڈنی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) سڈنی ٹیسٹ میں بھارت نے 622رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی ، دوسرے دن کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 24 رنز بنالیے ہیں۔سڈنی ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بھارتی بلے بازوں کے نام رہا جنہوں نے آسٹریلوی بولرز کی جم کر پٹائی کی، چتیسور پجارا نے 130 رنز سے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا اور شاندار 193 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کی جانب سے ساتویں پوزیشن پر بیٹنگ کرنے والے ریشب پانت نے بھی کینگروز بولروں کو تختہ مشق بنائے رکھا اور ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 159 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور جدیجا 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بھارت نے اننگز ڈکلئیر کردی۔
رشب پنٹ 159 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل آسٹریلیا میں سنچری بنانے والے پہلے ایشائی وکٹ کیپر بن گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 4، جوش ہیزلی وڈ نے 2 اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔میزبان ٹیم کی جانب سے مارکس ہیرس اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا اور دوسرے روز کھیل کے اختتام تک ہیرس 19 اور خواجہ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔واضح رہے کہ بھارت کو 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کے لیے آسٹریلیا کو سڈنی ٹیسٹ لازمی جیتنا ہوگا۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN cricket DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November sports sydney test tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …