سینچورین(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقا اپنی پہلی اننگز میں 223 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور اس کو پاکستان کے اسکور 181 رنز پر 42 رنز کی برتری حاصل ہے۔آج آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ڈیل اسٹین تھے جو 146 کے مجموعی اسکور پر محمد عامر کا شکار بنے، اس کے بعد 170 کے مجموعی اسکور پر تو ٹیمبا باووما 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کی آٹھویں گرنے والی وکٹ مہاراج کی تھی جنہیں حسن علی نے 4 کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد شاہین آفریدی نے ربادا کو ڈریسنگ روم کی راہ دکھائی۔جنوبی افریقا نے دوسرے روز اپنی اننگ 127 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو ٹیمبا باووما 38 اور ڈیل اسٹین 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ، جبکہ جنوبی افریقا کو پاکستان کی پہلی اننگ کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 54 رنز درکار ہیں اور اس کی 5 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی 2،2 جب کہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔سینچورین ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور بابر اعظم 71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کے ساتھ نمایاں تھے۔پاکستان ٹیم اب تک جنوبی افریقا میں کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی اور گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان نے پروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN cricket DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pak vs south africa sports test tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …