تیسرا ٹیسٹ: انڈیا نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے دن کے اختتام تک 2 وکٹ کے نقصان پر 215 رنز بنالیے

میلبرن(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھارت نے پراعتماد آغاز کیا اور اس نے پہلے دن کے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹ کے نقصان پر 215 رنز بنالیے ہیں ۔میلبرن میں شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن 40 کے مجموعی اسکور پراس کے اوپنر ہنوما وہاری 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد پجارا نے اگروال کا ساتھ دیا اور اسکور 123 رنز تک پہنچا دیا ، اگروال بھی 76 رنز بنا کر کیمنز کا شکار ہوئے ۔ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان ویرات کوہلی کریز پر آئے اور دن کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 2 وکٹ پر 215 رنز تک پہنچا دیا ۔پجارا 68 اور ویرات کوہلی 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …