عثمان قادر اور عثمان خان شنواری کا بڑا اعزاز، بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کریں گے

آسٹریلیا(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) آسٹریلیا میں کھیلی جارہی بگ بیش لیگ میں پاکستان کے عثمان قادر اور عثمان خان شنواری اپنی اپنی فرنچائزز کے 13 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔بگ بیش لیگ میں عثمان قادر اور عثمان شنواری اپنا ڈبیو کرنے کے لیے تیار ہیں، لاہور قلندرز کے پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام سے شناخت بنانے والے لیگ اسپنر عثمان قادر پرتھ اسکارچرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔میلبرن میں آج پرتھ اسکارچرز کا مقابلہ میلبرن رینیگیڈز کے ساتھ ہے ، اس سے قبل عثمان قادر ویسٹرن آسٹریلیا کی جانب سے ون ڈے کپ بھی کھیل چکے ہیں ۔دوسری جانب پاکستان کے فاسٹ بولر عثمان شنواری میلبرن رینیگیڈز کے 13 رکنی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …