ہاکی ورلڈ کپ 2018: سیمی فائنلز کا میلہ کل سے سجے گا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ اپنے فائنل فور مرحلے میں پہنچ گیا، ایونٹ کے سیمی فائنلزکا آغاز کل سے ہوگا۔بھارت میں جاری دنیائے ہاکی کے سب سےبڑے ایونٹ کے اب آخری 4 میچز باقی ہیں ،ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے اور کل سے سیمی فائنلز شروع ہونگے۔پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے 5 بجے ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور بیلجئم کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ شام 6 بجے آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ ہاکی کا فائنل اتوار 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …