نیب کا پنجاب پولیس میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ

پنجاب پولیس میں مختلف اشیاءکی خریداری اور فنڈ میں وسیع پیمانے پر مبینہ خرد برد کا انکشاف ہوا ہے
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) پنجاب پولیس میں مختلف اشیاءکی خریداری اور فنڈ میں وسیع پیمانے پر مبینہ خرد برد کے انکشاف کے بعد نیب نے پنجاب پولیس میں مالی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے آئی جی پولیس پنجاب کو باقاعدہ ایک مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں نیب لاہور نے آئی جی پولیس پنجاب سے سال 2007 ءسے لے کر آج تک 12 سال کی خریداری سمیت فنڈ کے استعمال کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ جس میں اس عرصے کے دوران گاڑیوں کی خریداری، وائرلیس سیٹوں کی خریداری اور مرمت، پستولوں کی خریداری اور مرمت سمیت پولیس کے شعبہ فنانس سے جاری ہونے والے جعلی لیٹروں کی تشکیل اور اس لیٹر کی بنیاد پر پولیس فنڈ میں خرد برد کی تفصیلات شامل ہیں۔ (اے ملک)

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …