حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جعلی مقبولیت کا جنازہ ضمنی انتخابات میں نکل چکا ہے،حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ہے، تحریک عدم اعتماد، لانگ مارچ اور استعفے ہمارے پاس سب آپشن ہیں،یہ سب مل کر حکومت کے خاتمے کا سبب بنیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئےطارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح تحریک انصاف نے لیاقت خٹک کے ساتھ کیا ، یہ اُن کی تضحیک ہے،ایسے اختلافات مذاکرات کیلئے ذریعے حل ہوتے ہیں، الیکشن ہارنے کا ذمہ دار سیاسی ورکر کو نہیں ٹھہرایا جا تا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی آنکھیں ابھی نہیں کھلیں، پی ٹی آئی کی جعلی مقبولیت کا جنازہ نکل چکا ہے، جتنے ضمنی انتخابات ہوئے تحریک انصاف کو ڈیڑھ لاکھ اور پی ڈی ایم کو تین لاکھ سے زائد ووٹ پڑے، پی ٹی آئی کا ووٹ کم ہوا ہے اسی وجہ سے ڈسکہ میں دھاندلی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ پر دباؤ نہیں ڈال رہے،آئین میں اگر کوئی ترمیم ہوسکتی ہے تو وہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ آئین میں ترمیم نہیں کر سکتی،حکومت کو اگر کرپشن ختم کرنے کا شوق تھا تو اوپن بیلٹنگ پر پہلے کام کرتے، جب انہیں پتہ چلا کہ لوگ ہم سے تنگ ہیں، ہمارے اراکین اسمبلی ہمیں ووٹ نہیں دیں گے تو اوپن بیلٹ کی بات کرنا شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید ناقابل قبول قرار

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے سینیٹ الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسر کی جانب …