لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ منصوبے میں عثمان بزدار نے عمران خان کے سہولت کار کا کردار ادا کیا، یہ 25 ارب نہیں بلکہ 40 ارب روپے سے زائد کا اسکینڈل ہے جس کی انکوائری ہو چکی، اب گرفتاریاں باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے میں غلام سرور خان اور ذلفی بخاری کے رشتے داروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایاگیا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب مگر مچھوں پر ہاتھ نہیں ڈالتے تو سوچا جائے گاکہ وہ بھی معاونت کررہے ہیں، (ن) لیگ اس کرپٹ نظام میں حصے دار نہیں بننا چاہتی، آزاد اورشفاف الیکشن ہی واحد حل ہے۔
Read Next
3 دن ago
شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان
3 دن ago
آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کروایا جارہا ہے، عظمیٰ بخاری
3 دن ago
پی ٹی آئی جلسہ؛ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں
31 جولائی, 2024
پنجاب اربن لینڈ سینٹر انہانسمنٹ پراجیکٹ کی جانب سے خواتین کے حقوق کے تحفظ کی جانب ایک نمایاں قدم
15 جون, 2024
سکھ مذہب کے تاریخی گردوارہ بھائی کرم سنگھ کے تحفظ و بحالی کا کام شروع کردیا گیا
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایونیو ون دفتر کا اچانک دورہ،دفتر میں آئے سائلین سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔
22 مئی, 2024
غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن ، ایل ڈی اے ایونیو ون کا دورہ ، ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے شرکا کو بریفنگ!
8 مئی, 2024