لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کے کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کا مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم جرم کا ارتکاب کرنے والے شخص کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے، پوچھ گچھ کریں گے، سائنسی طریقہ کار کے تحت معاملے کی تفتیش کریں گے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کو عدالت سے سزا دلوائیں گے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ چاہتے ہیں اپنے بچوں کو استحصال کرنے والوں سے بچائیں تاکہ اپنے معاشرے کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔
Read Next
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021
حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی
23 فروری, 2021
مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید ناقابل قبول قرار
20 فروری, 2021