141 ایس آئی ایس آئی موٹروے پولیس میں ٹرانسفر

141 ایس آئی ایس آئی موٹروے پولیس میں ٹرانسفر
لاہور(میڈیا92نیوز) پنجاب پولیس کے 141 سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس میں بھجوا دیا گیا . ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب سید اعجاز حسین شاہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا. جس کے مطابق 27 سب انسپکٹرز اور 114 اے ایس آئیز کو ان کی مرضی کے بعد موٹروے پولیس میں بھجوایا گیا ہے. آئی جی موٹر وے پولیس نے موٹروے پولیس میں پٹرولنگ افسران کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آئی جی پنجاب پولیس کو کچھ عرصہ قبل مراسلہ بھجوایا تھا. جس میں پٹرولنگ افسران کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈیپوٹیشن پر پڑھے لکھے تھا نیداروں کا مطالبہ کیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …