ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے اجلاس

لاہور(میڈیا92نیوز) ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں 18مارچ سے شروع ہونے والی کلین اینڈ گرین مہم کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیل میں کلین اینڈ گرین مہم کے بارے میں انتظامات اور سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ18مارچ کو شہرکی اہم شاہراﺅں اور اہم مقامات پر چونا لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام اہم مارکیٹوں کے تاجروں کو اعتماد میں لے لیا گیا اورتاجروں کو کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ18مارچ سے شروع ہونے والی مہم میں ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور شجر کاری کی جائے گی ۔ڈاکٹرز حضرات اور ایل ڈبلیو ایچ کوبھی کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ شہر کے1126سکولوں میں بھر پور شجر کاری ، ہینڈ واش،اور صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ سکول اسمبلی میں لیکچر، تقریری مقابلے، پینٹنگ مقابلہ جات اور وال چاکنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات مال روڈ پر 6آگاہی کیمپ لگائے گاجبکہ ڈی سی لاہور نے ریسکیو1122اور سول ڈیفنس کو آج شام تک مکمل پلان دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے بادامی باغ لاری اڈہ پر شجر کاری ، ہینڈ واش اور صفائی کروانے کا پابندہو گا۔شہر کے تمام سرکاری و نجی ٹرانسپورٹ کے اڈوں پر شجر کاری اور صفائی ستھرائی کی جائے گی۔شہری علاقوں میں موجود خالی جگہوں میں شجر کاری کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈ میں87کنال پر بلاک پلانٹیشن مہم کے تحت 2500پودے لگائے جائیں گے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ عوام الناس بھی صفائی ستھرائی اور شجرکاری میں حصہ لیںاور سب نے ملکر لاہور کو حقیقی معنوں میں صاف ستھرا اوردرختوں کا شہر بنانا ہے۔۔ علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل سٹی کا اربن پلانٹیشن کا پلا ن جاری کردیا ہے۔انار کلی، نیلا گنبد، شاہ عالم مارکیٹ ، مال رو ڈ ،ہال روڈ، یکی گیٹ، اور دہلی گیٹ کی خالی جگہوں پر شجر کاری کی جائے گی۔نیلا گنبد سے شہری حصوں میں شجر کاری سے آغاز کیا جائے گا۔جی سی یونیورسٹی کی گراﺅنڈمیں پودا لگایا جائے گا اورجی سی یونیورسٹی سے نیلا گنبد تک واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔1696میٹر کے ایریا پر شجر کاری کی جائے گی۔100پودے لگائے جائیں گے۔شاہ عالم مارکیٹ تارنگ محل چوک تک ڈائیورڈ گرین بیلٹ بنائی جائے گی۔1.46کلو میٹر تک ڈائیورڈ کے مختلف حصوں پر پودوں کیلئے پختہ بلاکس بنائے جا رہے ہیںاورمال روڈ پر 4کیمپس لگائے جائیں گے۔ہینڈ واش کیمپس اور پودوں کو تقسیم کیا جائے گا۔ہال روڈ پر311میٹر کی خالی جگہ پر پودے لگائے جائیں گے اور100پودے لگائے جائیں گے۔سرکلر باغ کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔ یکی گیٹ میں موجود 8کنال 17مرلے جگہ پر اربن جنگل بنانے کا بھی منصوبہ زیر غور کیا گیا ہے۔دہلی گیٹ میں9کنال 2مرلے خالی جگہ پر بھی اربن جنگل بنایا جائے گا۔گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ریٹیگن روڈ او ر سنٹرل ماڈل سکول کو شجر کاری اور صفائی ستھرائی کیلئے چنا گیا ہے۔ان تمام سرگرمیوںمیں تاجران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔شہری علاقوں میں شجر کاری کی بدولت ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جائے گا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے اے سی سٹی کو 18مارچ سے شروع ہونے والی مہم کو تحصیل سٹی میں کامیاب بنانے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے 18مارچ کو کلین اینڈ گرین مہم کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کی آمد پر جی سی یونیورسٹی کے اوول گراﺅنڈ میں پودا لگا کر مہم کے افتتاح کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا ۔جہاں پر وائس چانسلر نے ان کو انتظامات کی بر یفنگ دی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے شجر کاری اور اربن پلانٹیشن کے حوالے سے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری سے بھی اُن کے آفس میں ملاقات کی.

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …