الحمرا میں ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ انفارمیشن اینڈ کلچرڈیپارٹمنٹ حنا پرویز (مرحومہ)کےلئے دعا

الحمرا میں ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ انفارمیشن اینڈ کلچرڈیپارٹمنٹ حنا پرویز (مرحومہ)کےلئے دعا، الحمرا کے تمام افسران و سٹاف کی شرکت
حنا پرویز ایک ایمانیدار اور فرض شناس آفیسر تھی۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل
حنا پرویز نے ہمیشہ اپنی سرکاری ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا۔ اطہرعلی خان
مانگا منڈی(میڈیا92نیوز آن لائن)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ انفارمیشن اینڈ کلچرڈیپارٹمنٹ حنا پرویزکی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعاکا اہتمام کیا گیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے حنا پرویز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایمانیدار اور فرض شناس آفیسر تھی،انھوں نے ہمیشہ اپنی سرکاری ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھایا،اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری ،سینئراکاﺅنٹ آفیسر حبیب احمد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ آرکائیو محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزصبح صادق،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل،کوآرڈی نیٹرنیاز حسین لکھویرا،آڈٹ آفیسر رضوان فرید،اسسٹنٹ ڈائریکٹرفائن آرٹ مینا ہارون،انفارمیشن آفیسر ثمرین بخاری و دیگر افسران نے بھی دعا میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …