اسلام میں صفائی نصف ایمان ہے کلین لاہور موبائل ایپ کا آغاز خوشگوار آغاز ہے ،میاں کامران سیف

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ اسلام میں صفائی نصف ایمان ہے دنیا بھر کے دیگر ممالک میں صفائی کی طرف خصوصی توجہ دی جاتی ہے اسی طرح لاہور میں کلین لاہور موبائل ایپ کا قیام شہر کو خوبصورت بنانے کی طرف ایک اچھا قدم ہے انہوںنے کہا کہ کلین لاہور موبائل ایپ سے وزیراعظم کا کلین اینڈ گرین منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہاﺅس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ کلین اینڈ گرین ایپ کے تحت شہر کسی بھی وقت کسی بھی جگہہ پڑی گندی کی تصویر اپ لوڈ کرے ، صفائی کرا کر تصویر واپس اسے بھیجی جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے صوبہ بھر میں کلین اینڈ گرین مہم شروع کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پورے صوبے کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتی ہے ا س لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور متعلقہ ادارے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں تاکہ صفائی کے حوالے سے واضح تبدیلی نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …