‘بہتر غذا ئیں اپنائیں، خون کی کمی پر قابو پائیں”

لاہور(میڈیا92نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ’’خون کی کمی کا علاج غذا کے ساتھ‘‘ کے عنوان پر غذائی ہدایات نامہ جاری کر دیا.ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں جنرل ہسپتال میں ہدایت نامہ مریضوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے.ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے لاہور جنرل ہسپتال میں بہتر غذا کے چناؤ کے حوالے سے لگے آگاہی کیمپ کا بھی دورہ کیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے 10 ماہر غذائیت کی ٹیم کیمپ میں لوگوں کواینیمیا سے بچاؤ میں خوراک کی اہمیت پر براہ راست راہنمائی فراہم کر رہی ہے۔
700 سے زائد مریضوں اور لواحقین کو تفصیلی معائنہ کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کے استعمال پر براہ راست آگاہی دی جا چکی ہے۔چیک اپ کے لیے آئے مریضوں اور حاملہ خواتین میں غذائی معلومات کے کتابچے بھی مفت تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
لاہور میں غذا ئی معلومات کی کمی کے باعث اینیمیا جیسے مسائل بچوں اور حاملہ خواتین میں بڑھ رہے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی، لاہور میں خوراک کے بہتر استعمال سے ہی خون کی کمی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔کیپٹن (ر) محمد عثمان. اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں ملاوٹ مافیا کا خاتمہ کر کے عوام تک غذائیت سے بھر پور خوراک کی کامیاب کوشش کر رہے ہیں۔ ملاوٹ کا خاتمہ اور بہتر غذا کی آگاہی سے ہی غذائی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین میں خون کی کمی پیدا ہونے والے بچے کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے۔اینیمیا کے مرض میں ادویات کے ساتھ صاف خوراک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ
لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگوں میں غذا کے بہتر چناؤ اور استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایم ایس جنرل ہسپتال کیمپ میں اے ایم ایس ڈاکڑ رانا شفیق،او پی ڈی انچارج ڈاکڑ ثمینہ توفیق اور ڈاکڑ سونیاشیفق نےبھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …