ڈبل ٹیکسیشن کے خاتمہ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام ٹیکسوں کو ایک جگہ کلب کیا جا ئے گا، میاں اسلم اقبال

حکومت نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے انقلابی سکیمیں دی ہیں جن کا اجراءآئندہ ماہ کیا جائے گا۔کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے، صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت کا کاروباری برادری سے خطاب
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)ڈبل ٹیکسیشن کے خاتمہ کےلیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام ٹیکسوں کو ایک جگہ کلب کیا جا ئے گا۔حکومت نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے انقلابی سکیمیں دی ہیں جن کا اجراءآئندہ ماہ کیا جائے گا۔کاروباری برادری کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے۔ایز آف ڈوئنگ بزنس پر کا م ہو رہا ہے۔تمام فیصلوں میں سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔کارباری جگہوں پرانسپکشن کو ختم کیا جا رہا ہے۔کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کے لیے پنجاب سمال انڈسٹری کی طرف سے تین پروگرامز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔جس میں نیو سٹارٹ اپ ،کریڈٹ گارنٹی سکیم اور لون مارک اپ سپورٹ پروگرام شامل ہے۔جس میں طالب علموں کو نئے کاروبار کے آغاز کے لیے قرضے دیئے جائیں گئے۔خواتین کےلئے خصوصی مراعات رکھی گئی ہیں۔انڈسٹریل کلسٹرز کی ڈویلپمنٹ اور ون ونڈو سہولت سنٹر پر کام جاری ہے۔چار نئی ٹیکنیکل یونیوسٹیاں بنائی جائے گئی۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر برائے صنعت،تجارت و سرمایہ کاری میاں اسلم اقبال نے فیڈریشن آف پاکستان چمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس لاہور میں کارباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر اور ٹی ڈیپ کے سابق چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہاکہ حکومت ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس لاہور اور پنجاب کے ٹریڈ چیمبرز کو آفس کےلئے زمین دے۔ان چیمبرز کی وجہ سے ہی ملکی معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہاکہ پنجاب میں انڈسٹریل کلسٹرز،اسٹیٹس اور زون کے قیام کے ساتھ ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹس میں کاٹیج انڈسٹری کے لئے خصوصی جگہ کا تعین کیا جائے۔کاٹیج انڈسٹری کو سٹیٹ بینک اور ایس ایم ای بینک کی طرف سے کم مارک اپ پر قرضے دیئے جائیں۔پنجاب کے انڈسٹریل شہروں،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،فیصل آباد اور رحیم یار خان،میں اسپیشل اکنامک زونز کا قیام کیا جائے۔تجارت کے فروغ کے لئے انڈسٹریل ڈیٹا بیس کا قیام اور ٹریڈ پورٹل کا اجرا کیا جائے۔ڈبل ٹیکسیشن،کسٹم ڈیوٹی،انفراسٹرکچر سیس اورٹیکس ریفنڈ کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائےں۔بزنس فرینڈلی پالیسز کا اجراءکیا جائے۔ٹیکس کے نظام کو آسان اور شفاف بنایا جائے۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی شیر ی ارشد خان نے کہاکہ خواتین کے لئے انڈسٹریل پارک بنایا جائے۔کرافٹ بازار بہاولپور کر فعال بنایا جائے۔ خواتین کو خصوصی مراعات دی جائے،پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پرمشتمل ہے ان کے لیے کاروبار کرنے کی آسانیاں پیدا کی جائے۔سابق سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی و چیئرمین کوارڈینیشن پنجاب عامر عطا باجوہ نے کہاکہ حکومت چیمبرز آف کامرس کو ڈی سی ریٹ پرزمین الاٹ کریں۔تقریب میں سابق ریجنل چیئرمین منظور الحق ملک،میاں رحمان عزیز چن،سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید،وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران،سماجی و سیاسی رہنما فوزیہ قصوری،گروپ لیڈر آل پاکستان کسٹم ایجنٹز ایسوسی ایشن امجد چوہدری، طاہرہ نسیم،وقار احمد میاں،جاوید ارشد،مزین منظور،سرفراز خان میاں شاہد اور دیگر شرکاءنے بھی اپنے اپنے شعبہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …