پی ٹی آئی جھوٹ بول کر اپنے نعرے سے یوٹرن لے رہی ہے ‘عزیز الرحمن چن

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام سے جھوٹ بول کر اپنے نعرے سے یوٹرن لے رہی ہے عمران خان متعدد بار کہہ چکے ہیں کے وہ عوام کے ساتھ جھوٹ نہیں بولیں گے جبکہ آئی ایم ایف سے نرم شرائط پر قرضہ حاصل کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کڑی شرائط پر حاصل ہونے والے قرضے سے بجلی مزید 30 فیصد مہنگی ہو گی اور مہنگائی کا جن بھی عوام کا کھائے گا۔ آئی ایم ایف سے آئندہ ماہ ہونے والے سمجھوتے سے پہلے حکومت کو شرائط میں تبدیلی کے لئے مزید گفت و شنید کرے انہوں نے کہا سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین اور قطر سے ملنے والے قرضوں کے باوجود آئی ایم ایف کے پاس جانے سمجھ سے بالاتر ہے۔ اپنے چھ ماہ کے دورِ اقتدار میں قرضوں کے بھرمار عمران خان کے دعوﺅں کی نفی ہے۔ وزیر اعظم انتخابی مہم میں قرضے نہ لینے کے دعوے کر چکے ہیں۔ جبکہ اب قرضے حاصل کر کے حکومت شادیانے بجاتی نظر آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حمزہ شہباز کی رہائی عثمان بزدار کے لئے خطرہ ،ڈاکٹر طارق فضل نے اندر کی بات بتادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت ڈاکٹر طارق …