پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چئیرمین کی غیر قانونی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے لئےدرخواست…

لاہور(میڈیا 92 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چئیرمین کی غیر قانونی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے لئے درخواست پر فریقین کےوکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے حسین حیدر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار  کے وکیل بئیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیاکہ قانون کے تحت پلاننگ اینڈ ڈولیپمنٹ بورڈ کو ختم کر کے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تشکیل دیا گیا،انہوں نے کہاکہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اربوں روپے کے بجٹ کونام نہادبورڈ کے ذریعے پراجیکٹس میں لگانےاور غیر قانونی بھرتیاں کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ قانون کے برعکس  پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تشکیل دیتے ہوئے چئیرمین جہانزیب خان کی تعیناتی غیرقانونی طور پر کی گئی، انہوں نے استدعا کی کہ چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ جہانزیب خان کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،مزید استدعا کی گئی کہ چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ  جہانزیب خان کی جانب سے کئے جانے والے غیر قانونی اقدامات کو کالعدم قرار دا جائے، سرکاری وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے کہا کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ انتظامی طور پر قائم کیا گیا ،جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …