زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد کے مکمل تحفظ کا حکم دے دیا سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان نے شہریوں کی جائیداد کے آتشزدگی کی نذر ہونے والے ریکارڈ کو از سر نو مرتب کرنے کا حکم دے دیا 1997 میں لاہور میں ریکارڈ جلنے کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان نے فل بورڈ میں نیا ریکارڈ بنانے کی دوبارہ منظوری دے دی ، ذرائع
ہر شہری کو اسکا بنیادی حق دیا جائے گا ، زاہد اختر زمان سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب
فراڈئیے یا نوسرباز کو کسی شہری کا حق لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ذرائع بورڈ آف ریونیو پنجاب کسی شہری کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ، ذرائع بورڈ آف ریونیو پنجاب ریکارڈ جلنے کے بعد جعلی ریکارڈ تیار کرنیوالوں کا تعین کیا جائے گا، ذرائع ڈسٹرکٹ کلکٹر ایسے پیش آنیوالے امور میں حسب ضابطہ کارروائی کرے ، ذرائع اگر کوئی فراڈ منظر عام پر آئے تو اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، ذرائع 1998 میں ڈپٹی کمشنر لاہور کے دفتر میں آتشزدگی سے 1986 سے 1988 تک کا ریکارڈ مکمل طور پر خاکستر ہو گیا تھا