سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند آج دیکھا جائے گا

ریاض: سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے آج شام ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل ہے۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق اس سال عید الاضحیٰ 28 جون بروز بدھ کو ہونے کا قوی امکان ہے جس کے لیے سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے آج شام ذو الحجہ کا چاند دیکھیں اور نظر آنے پر شہادتیں قریبی دفاتر میں درج کرائیں۔

سعودیہ اور مصر سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی آج ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے اور اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ بروز منگل 27 جون اور عیدالاضحی 28 جون کو متوقع ہے۔

سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چاند آنکھوں سے بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی۔ چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔

ذو الحجہ وہ بابرکت مہینا ہے جس میں اسلام کے پانچ ستونوں میں سے ایک حج کے فریضے کو انجام دیا جاتا ہے۔ جس کے لیے دنیا بھر سے مسلمان جوق در جوق سعودی عرب پہنچتے ہیں۔

علاوہ ازیں اسی ماہ قربانی کی جاتی ہے جو اللہ کے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی حکم ربانی کی بجا آوری میں اپنے بیٹے اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے کی یاد میں کی جاتی ہے۔

عالمین کے پرودرگار نے حضرت ابراہیم کو سخت امتحان میں پورا اترتے پایا تو معجزہ دکھایا اور بیٹے حضرت اسماعیل کی جگہ چھری پھیرنے کے عین وقت دنبہ نمودار ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہین شاہ میں سپر اسٹار بننے کیلئے سب کچھ ہے، عاقب جاوید

لاہور (میڈیا 92)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا …