لاہور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

لاہور(میڈیا92نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے اسسٹنٹ پروفیسر درخشندہ مرزا کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ہاہر ایجوکیشن میں تعینات ہوئی تھی بے بنیاد الزامات لگا کر درخواستگزار کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے درخواست گزار کے وکیل نے نقطہ اٹھایاں ہے کہ درخشندہ مرزانے الزامات کے جواب کے لیے دستاویزات اور بیان حلفی لینے کی درخواست دی تھی لیکن شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد عدالت سے رجوع کیا تھا عدالت نے درخواست چیف سیکرٹری کو داد رسی کے لیے بجھوا دی تھی لیکن عدالتی حکم کے باجود درخواستوں پر فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت چیف سیکرٹری پنجاب جواب سے 10روز میں طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی خدمت کے حوالے سے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کا انقلابی فیصلہ

زاہد اختر زمان نے شہریوں کی عمر بھر کی جمع پونجی سے بنائی گئی جائیداد …